6 مصنوعی سیبوں میں چھپائی گئی ایک کروڑ روپے کی منشیات، خفیہ ادارے نے پاکستانی کا سر قلم ہونے سے کیسے بچایا؟

6 مصنوعی سیبوں میں چھپائی گئی ایک کروڑ روپے کی منشیات، خفیہ ادارے نے پاکستانی ...
6 مصنوعی سیبوں میں چھپائی گئی ایک کروڑ روپے کی منشیات، خفیہ ادارے نے پاکستانی کا سر قلم ہونے سے کیسے بچایا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی انٹیلی جنس نے ایک مسافر سے منشیات برآمد کرلیں۔
اے این ایف کی جانب سے کارروائی اسلام آباد ایئر پورٹ پر کی گئی جہاں ایک مسافر نے 6 مصنوعی سیبوں کے اندر ایک کروڑ روپے مالیت کی آئس ہیروئن چھپا رکھی تھی۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں نہ صرف منشیات برآمد کرلی گئی بلکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم گل  کوہاٹ کا رہائشی ہے جو سعودی عرب کے شہر جدہ جانا چاہتا تھا لیکن پہلے ہی پکڑا گیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں منشیات فروشی یا سمگلنگ کی سزائیں سعودی عرب جتنی سخت نہیں ہیں کیونکہ وہاں منشیات فروش کا سر قلم کیا جاتا ہے۔