آدمی دفتر گیا تو پیچھے سے کوئی گھر میں داخل ہوکر واقعی گھر کی صفائی کرگیا، چوری نہیں بلکہ پورا گھر چمکا دیا

آدمی دفتر گیا تو پیچھے سے کوئی گھر میں داخل ہوکر واقعی گھر کی صفائی کرگیا، ...
آدمی دفتر گیا تو پیچھے سے کوئی گھر میں داخل ہوکر واقعی گھر کی صفائی کرگیا، چوری نہیں بلکہ پورا گھر چمکا دیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گھر میں چور داخل ہوں تو گھر کی صفائی کرکے نکلتے ہیں۔ ایسے ہی امریکہ میں ایک شخص کے گھر میں چور داخل ہوئے اور صفائی بھی کی مگر یہ صفائی روپے پیسے کی صفائی نہیں بلکہ اصل صفائی تھی۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ اس چور نے اس آدمی کے گھر میں داخل ہو کر اس کا پورا گھر صاف کرکے شیشے کی طرح چمکا دیا حتیٰ کہ ٹوائلٹ تک صاف کیا اور پھر ٹشو پیپر سے ایک گلاب بنا کر ٹوائلٹ کی دیوار پر لگا دیا۔

یہ عجیب و غریب واقعہ امریکی ریاست میساچوسٹس میں پیش آیا ہے، جو گھر کے مالک نیٹ رومن نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر لوگوں کو سنایا ہے۔ نیٹ رومن نے ٹشو پیپر سے بنے اس گلاب کے پھول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”آج میں کام سے واپس آیا تو میرا گھر بالکل بدلا ہوا لگ رہا تھا۔ ہر چیز صاف ستھری تھی۔ مجھے فوراً احساس ہو گیا کہ کوئی میری غیرموجودگی میں میرے گھر میں گھسا ہے۔ چنانچہ میں نے فوراً اپنی قیمتی چیزیں دیکھیں جو سب کی سب اپنی جگہ پر موجود تھی اگر کچھ غائب تھا کہ تو وہ گندگی اور دھول مٹی تھی۔ جو بھی میرے گھر میں آیا تھا اس نے ہر ایک چیز صاف کی اور تمام چیزیں سلیقے سے اپنی جگہ سجا کر رکھ دی تھیں۔ وہ پچھلے دروازے سے گھر کے اندر داخل ہوا تھا جو میں صبح غلطی سے لاک کرنا بھول گیا تھا۔میں حیران ہوں کہ ایسا کون شخص ہو سکتا ہے جس نے گھر میں گھس کر چوری کرنے کی بجائے صفائی ستھرائی کی اور واپس چلا گیا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس