حاملہ خواتین کو بازار میں ملنے والے یہ چپس نہیں کھانے چاہئیں، سائنسدانوں نے وارننگ دے دی

حاملہ خواتین کو بازار میں ملنے والے یہ چپس نہیں کھانے چاہئیں، سائنسدانوں نے ...
حاملہ خواتین کو بازار میں ملنے والے یہ چپس نہیں کھانے چاہئیں، سائنسدانوں نے وارننگ دے دی

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) بازار میں کئی طرح کے کرسپس (چپس)ملتے ہیں جو پیکنگ میں ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں نے ان کرسپس کے متعلق حاملہ خواتین کے لیے ایک وارننگ جاری کر دی ہے۔ دی مرر کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”حاملہ خواتین کو بازار میں ملنے والے یہ کرسپس کبھی نہیں کھانے چاہئیں کیونکہ یہ ان کے پیٹ میں پرورش پاتے بچوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان چپس میں اومیگا6نامی چکنائی پائی جاتی ہے جو ماں کے پیٹ میں بچے کی پرورش میں رکاوٹ بنتی ہے اور اسقاط حمل ہونے یا بچے کے مختلف معذوریوں کے ساتھ پیداہونے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔“

آسٹریلیا کی گریفتھ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں حاملہ مادہ چوہوں پر تجربات کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ڈینی سکیلے کا کہنا تھا کہ ”ان چپس میں پائی جانی والی اومیگا 6چکنائی کو ’لینولیک ایسڈ‘ (linoleic acid)کہا جاتا ہے، جس کے متعلق پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ یہ بلڈ کولیسٹرول کو کم کرنے سمیت دیگر کئی فوائد کی حامل ہوتی ہے تاہم ہماری اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ یہ چکنائی ماں کے پیٹ میں پرورش پاتے بچوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ حاملہ خواتین کے لیے از حد ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنی خوراک پر غور کریں اور ایسی چیزوں سے اجتناب برتیں جو ان کے بچے کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔“

مزید : تعلیم و صحت