’ن لیگ نے ہمارے لیے بارودی سرنگیں کھودیں‘

’ن لیگ نے ہمارے لیے بارودی سرنگیں کھودیں‘
’ن لیگ نے ہمارے لیے بارودی سرنگیں کھودیں‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان سمجھتے ہیں کہ ن لیگ ان کی حکومت کیلئے پاور سیکٹر میں بارودی سرنگیں کھود کر گئی ہے۔
حکومتی عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان نے بتایا کہ سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں سے پاور سیکٹر میں اربوں روپے کا خسارہ ملا، گردشی قرضہ ن لیگ کی حکومت میں بڑھا، ان کی نا اہلی سے گردشی قرضہ 450 ارب روپے تک پہنچا، دسمبر 2020 تک گردشی قرضوں کوصفر تک لایاجائے گا۔
عمر ایوب خان نے کہا کہ ن لیگ ان کی حکومت کیلئے پاور سیکٹر میں بارودی سرنگیں کھود کر چلی گئی لیکن اب بہتری آرہی ہے،آج 80 فیصد فیڈرز پر زیرو لوڈ شیڈنگ ہے، بجلی چوری روکنے سے 81 ارب سے زائد کی وصولی کی گئی۔