ورلڈ کپ وارم اپ میچ ،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا تہلکہ خیز فیصلہ آگیا
ساوتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈکو کانٹے دار مقابلے کے بعد 12رنز سے شکست دے دی ۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 297رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کے بلے باز 285رنز ہی بنا سکے ۔
ساوتھمپٹن میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کا آسٹریلوی بلے بازوں نے بھر پور فائدہ اٹھا یا ۔آسٹریلیا کی جانب سے وارنر43،ایرون فنچ 14،مارش 30،سمتھ116،عثمان خواجہ 31،سٹوئنس 13،کیرے 30،کلٹر نائل 1سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پلکنٹ چار جبکہ ووڈ،کیورن اور ڈاسن نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔
جواب میں انگلینڈ کے بلے باز 285رنز بنا سکے ۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے 32،بریسٹو 12،وینس 64،سٹوکس 20،بٹلر52،معین علی 22،واکس 40،کیورن 2بنا کر آوٹ ہوئے ۔آسٹریلیا کے رچرڈسن اور برینڈوف نے دو،دو جبکہ کلٹرنائل،زیمپا اور لیون نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی