عالمی امن کیلئے جان کی قربانی پیش کرنے والے پاکستانی جوان کیلئے بین الاقوامی اعزاز
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)امن مشن کانگو میں جان قربان کرنے والے پاکستانی فوجی کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی اعزاز دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانگو امن مشن میں تعینات پاک فوج کے نائیک نعیم رضا قافلے پر حملے کے دوران شہید ہوئے تھے ۔ پاکستان کے فوجی جوان شہید نائیک نعیم رضا کی عظیم قربانی پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے ان کیلئے تمغہ دیا گیا ہے۔ یہ تمغہ نیلاہیلمٹ پہننے والے سپاہیوں کو عظیم قربانی پر دیا جاتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 156 پاکستانی فوجی بین الاقوامی امن واستحکام کیلئے جانیں قربان کرچکے ہیں۔