کینسر کا مرض ختم ہوچکا ہے تو پھر شہباز شریف لندن کیا کرنے گئے؟

کینسر کا مرض ختم ہوچکا ہے تو پھر شہباز شریف لندن کیا کرنے گئے؟
کینسر کا مرض ختم ہوچکا ہے تو پھر شہباز شریف لندن کیا کرنے گئے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے جسم سے کینسر کا مرض ختم ہوچکاہے لیکن ریگولر چیک اپ ضروری تھا اس لیے وہ لندن گئے۔
اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان بد قسمتی سے دن رات جھوٹ بولتے ہیں اپنی زندگی میں اتناجھوٹ بولنے والا وزیر اعظم نہیں دیکھا، عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو کر مشاورت سے فیصلہ کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مشکلات کے باوجود 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیداکی ، اب اگر لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تو اس کا ذمہ دار ہمیں نہ ٹھہرایا جائے۔ ہم نے ہسپتالوں میں مفت ادویات دیں جو موجودہ حکومت نے بند کر دیں۔ بد ترین مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے ، ملک میں لوکل سرمایہ کار پیسہ لگانے کو تیار نہیں تو باہر سے کون آئے گا۔

مزید :

قومی -