عید کے دن رکن صوبائی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی ناصر قریشی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ ایم پی اے کے مطابق وہ اپنے دوست سے عید ملنے اس کے گھر گئے تھے، جیسے ہی وہ گاڑی سے اترے تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے ناصر قریشی اس حملے میں محفوظ رہے۔
ناصر قریشی کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی پر گولیوں کے 3 نشانات ہیں، انہوں نے حملے کے بارے میں پولیس کو اطلاع کردی ہے۔