کراچی سے ایک اور افسوسناک خبر، سلنڈر دھماکے میں کتنی جانیں چلی گئیں؟ انتہائی دردناک خبرآگئی

کراچی سے ایک اور افسوسناک خبر، سلنڈر دھماکے میں کتنی جانیں چلی گئیں؟ انتہائی ...
کراچی سے ایک اور افسوسناک خبر، سلنڈر دھماکے میں کتنی جانیں چلی گئیں؟ انتہائی دردناک خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) کھارادر بلقیس پلازہ میں سلنڈر دھماکے سے ماں بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر بلقیس پلازہ میں سلنڈر دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ دو افراد تاحال زیر علاج ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور بیٹی بھی شامل ہے۔

سول ہسپتال کے برنس وارڈ عملے کا کہنا ہے کہ سیلنڈر دھماکے کے 6 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا، جن میں سے 4 افراد دوران علاج دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹی بھی شامل ہیں اور چاروں افراد 80 سے 90 فیصد جھلس چکے تھے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 55 سالہ سیما، 22 سالہ مہک، 23 سالہ مونا اور 4 سالہ ماہ نور کے نام سے کرلی گئی ہے، جب کہ زخمی بابر اور فاطمہ تاحال زیر علاج ہیں، زخمی ہونے والے بابر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد اس کا علاج ا آئسولیشن وارڈ میں جاری ہے۔