چہرے سے اس قسم کے نشانات ہٹانے کا آسان ترین قدرتی طریقہ، آپ کے کچن میں موجود یہ چیز چند دنوں میں ہی جلد کو بے داغ بناسکتی ہے

چہرے سے اس قسم کے نشانات ہٹانے کا آسان ترین قدرتی طریقہ، آپ کے کچن میں موجود ...
چہرے سے اس قسم کے نشانات ہٹانے کا آسان ترین قدرتی طریقہ، آپ کے کچن میں موجود یہ چیز چند دنوں میں ہی جلد کو بے داغ بناسکتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ کے چہرے پر بھی اس طرح کے نشانات ہیں تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ کے باورچی خانے میں موجود اشیاءسے اس کا علاج ممکن ہے۔
چکنی جلد والے افراد کو اس طرح کی نشانات والی جلد کامسئلہ ہوتا ہے اور وہ اس کے تدار ک کے لئے کئی طرح کی مہنگی کریمیں بھی استعمال کرتے ہیں لیکن اس سے معاملہ ٹھیک ہونے کی بجائے گھمبیر ہونے لگتاہے۔آپ کو چاہیے قدرتی اجزاءسے بنی ہوئی چیز لگائیں تاکہ اس کا نقصان نہ ہو اور آپ کی جلد ٹھیک بھی ہوجائے۔
بیکنگ سوڈا اور پانی
دو بڑے چمچ بیکنگ سوڈا اوردو چمچ پانی لے کر مکس کریں اور اس پیسٹ کو15منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں ،اس کے بعد دھو لیں۔یہ عمل اس وقت تک دہراتے رہیں جب تک آپ کو تبدیلی محسوس نہ ہو۔
انڈے کی سفیدی اورلیموں کا رس
چند قطرے لیموں کا رس اورانڈے کی سفیدی لے کر اچھی طرح پھینٹ لیں،اس محلول کو چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیں،پھر ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھولیں،چند دن میں آپ واضح فرق دیکھیں گے۔
لیموں اور اناناس کا رس
آدھا کپ اناناس کا رس لیں اور اس میں آدھا لیموں نچوڑکر کسی صاف کپڑے سے اس رس کوچہرے پر پانچ منٹ تک لگائیں،اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
ٹماٹر اور لیموں کا رس
ایک ٹماٹر میں چار قطرے لیموں کا رس شامل کریںاور کاٹن کی مدد سے اسے چہرے پر لگائیں اور 15منٹ تک چھوڑ دیں۔ اس کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
کھیرا،عرق گلاب اور لیموں
ایک کھیرا چھیل کر اسے پیس لیںاور اس میں ایک چمچ عرق گلاب اور چند قطرے لیموں کا رس ڈالیں۔اسے کسی صاف کپڑے میں ڈال کر چہرے پر لگاتے رہیںاور بعد میں چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -