کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 34 ہلاکتیں، چوبیس گھنٹوں میں کتنے نئے کیسز سامنے آئے؟ تازہ اعدادوشمار جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد1167 تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1,748 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 56,349 ہوگئی ۔
اموات
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 398 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 367 اور پنجاب میں 337 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں40، اسلام آباد 16، گلگت بلتستان میں 7 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ٹیسٹ
سرکار ی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید10,049 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک ہونیوالے ٹیسٹوں کی تعداد 483,656 ہوگئی۔
صوبوں میں مریض
مریضوں کی بات کی جائے تو سندھ سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں22،491 مریض ہیں، دوسرے نمبر پر 20077 کے ساتھ پنجاب ، تیسرے پر 7905 کیساتھ خیبرپختونخوا ہے ، بلوچستان میں 3407، اسلام آباد 1641، گلگت بلتستان 619 اور آزاد کشمیر میں 209 مریض ہیں۔