ملک کے مختلف علاقے عید کے دوسرے روز شدید گرمی کی لپیٹ میں

ملک کے مختلف علاقے عید کے دوسرے روز شدید گرمی کی لپیٹ میں
ملک کے مختلف علاقے عید کے دوسرے روز شدید گرمی کی لپیٹ میں

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عید کے دوسرے روزصوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سندھ میں پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔پاکستان کے شہریوں کا عید کا دوسرا روز شدید گرمی میں گزرے گا۔ صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سندھ میں پارہ 48 ڈگری جبکہ لاہور میں 43 ڈگری سینٹی تک ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں ہلکی ہوائیں لو کی شکل اختیار کریں گی جب کہ وادی کوئٹہ اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک رہے گا۔آج صبح 11 بجے کراچی کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔ قلات میں آج صبح کم سےکم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

مزید :

ماحولیات -