پھل بیچنے پر مجبور بابراعظم کے کوچ سے کس نے رابطہ کر لیا؟ شاندار خبر آ گئی

پھل بیچنے پر مجبور بابراعظم کے کوچ سے کس نے رابطہ کر لیا؟ شاندار خبر آ گئی
پھل بیچنے پر مجبور بابراعظم کے کوچ سے کس نے رابطہ کر لیا؟ شاندار خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کوچ رانا صادق کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو کورونا وائرس کے باعث پھیل بیچ کر گزربسر کرنے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاﺅن کے پیش نظر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے پر حالات سے تنگ آ کر کلب کرکٹ کے کوچ رانا صادق نے پھلوں کا ٹھیلا لگالیا تھا جس کے بعد پی ایس ایل کی متحرک اور مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے راناصادق سے رابطہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ای او لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچنگ کیلئے راناصادق کی خدمات لیں گے اور ایج گروپ لیول میں راناصادق کی صلاحیتیوں سے فائدہ اٹھائیں گے، راناصادق کو ان کے پیشے کی طرف واپس لائیں گے اور ان کی مدد کریں گے۔
سی ای او لاہور قلندرز عاقب جاوید نے رانا صادق کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ٹیلنٹ سامنے لانا ہی صرف مقصد نہیں ہے بلکہ کھیل سے وابستہ لوگوں کاخیال بھی رکھنا ہے کیونکہ ایک کرکٹ کوچ کو پھل فروخت کرتے دیکھ کر دکھ ہوا اور اس کے بعد ہی ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کرکٹ سرگرمیاں بند ہونے پر پی سی بی کے دو رجسٹرڈ کلبوں کے کوچ رانا صادق نے پھلوںکا ٹھیلا لگا لیا تھا جو انڈر 16 میں بابراعظم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں اور چند روز ہی اس حوالے سے ان کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں۔

مزید :

کھیل -