دریائے چناب میں 3 بہنوں سمیت 4 افراد بہہ گئے،2 کو بچا لیا گیا، 2 کی تلاش جاری

دریائے چناب میں 3 بہنوں سمیت 4 افراد بہہ گئے،2 کو بچا لیا گیا، 2 کی تلاش جاری
دریائے چناب میں 3 بہنوں سمیت 4 افراد بہہ گئے،2 کو بچا لیا گیا، 2 کی تلاش جاری

  

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) علی پور میں سیلفی بناتے ہوئے 3 بہنوں سمیت 4 افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے، 2 افراد کو دریا سے زندہ حالت میں نکال لیا گیا، 2 بہنوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

علی پور روڈ پر ابراہیم والی پتن کے قریب 3 بہنیں اور انکا کزن دریا میں ڈوب گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دریائے چناب کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے پائوں پھسلنے کے باعث پیش آیا، مقامی افراد نے ایک لڑکی سمیت 2 افراد کو زندہ حالت میں دریا سے نکال لیا۔

ریسکیو کے مطابق دریا میں ڈوبنے والی 2 بہنوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 5 بہنیں اپنے کزن کے ہمراہ سیروتفریح کے لیے دریائے چناب پر گئی تھیں جہاں سیلفی لیتے ہوئے تین بہنیں اور انکا کزن دریا میں ڈوب گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -