عید پر بازاروں، مارکیٹوں میں رش، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار میدان میں آ گئے، عید کے بعد کیا کرنے کا اعلان کر دیا؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عیدالفطر کے موقع پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے صورتحال کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید الفطر سے چند روز قبل لاک ڈاﺅن میں نرمی کی تو شہریوں کی بڑی تعداد شاپنگ وغیرہ کی غرض سے باہر نکل آئی اور پھر ہر روز بازاروں اور مارکیٹس میں عوام کا ہجوم دیکھنے کو ملا جن میں سے اکثر افراد کورونا وائرس کیخلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے بھی نظر نہیں آئے اور اب عید کے موقع پر بھی ایسی صورتحال ہی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ وباءسے بچنے کی تدابیر پر عمل سے ہی شہریوں اور ان کے پیاروں کی حفاظت ہے، شہریوں سے اپیل ہے عید سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے منائیں کیونکہ آج کا وقتی فاصلہ مستقل فاصلوں سے بچائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کئے جائیں گے۔