طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت کیلئے پیش رفت، پنجاب فرانزک ایجنسی نے کتنی میتوں کے نمونے حاصل کر لئے اور رپورٹس کب تک جاری ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے اور پنجاب فرانزک ایجنسی نے 52 میتوں کے نمونے حاصل کر لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فرانزک ایجنسی نے 52 میتوں اور ان کے عزیزوں کے نمونے حاصل کر لئے اور ڈاکٹر اشرف طاہر کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم آج کراچی سے بذریعہ روڈ لاہور کیلئے روانہ ہو گی جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں حاصل نموموں پر کام کل سے شروع ہو جائے گا۔
ڈاکٹر اشرف نے کہا کہ نمونے لیبارٹری پہنچنے کے بعد نتائج جاری کرنے میں کم از کم 24 گھنٹے درکار ہوتے ہیں اس لئے میتوں اور ان کے عزیزوں کے نمونوں کی ڈی این اے رپورٹ بدھ کے بعد جاری کریں گے۔