ساؤتھ ایشین گیمز، تین پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساؤتھ ایشین گیمز نیپال میں شریک تین پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے کا انکشاف ہوا ہے جن میں سے 2 سونے اور ایک نے برانز میڈل جیتا تھا۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن کے ذرائع نے ڈوپ ٹیسٹ آنے کی تصدیق کی ہے تاہم ناموں کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔ان ایتھلیٹس کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی جہاں انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پر انکوائری کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکنے پر قواعد کے تحت انہیں چار سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر میں کھٹمنڈو نیپال میں منعقدہ ان گیمز میں پاکستان نے مجموعی طور پر 132 میڈلز حاصل کئے تھے جن میں 32 گولڈ، 41 چاندی اور 59 برانز میڈلز شامل ہیں۔