طیارہ حادثے میں پاکستان کی معروف ماڈل بھی جاں بحق ، لاہور کیا کرنے کیلئے آئیں تھیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی ٹاپ ماڈل زارا عابد بھی کراچی میں حادثے کا شکار ہونیوالے جہاز میں جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق زارا عابد قومی ا ئیرلائن کی بدقسمت پرواز پی کے 8303 میں موجود تھیں جو چند روز پہلے اپنے تایا کی وفات کے سلسلہ میں لاہور آئی تھیں اور یہاں پر ہی انہوں نے اپنا آخری شوٹ بھی کرایا تھا،زارا عابد نے اپنے انسٹا گرام پر شوٹ کی جو آخری تصویر پوسٹ کی اس میں بھی وہ ایک جہاز میں مو جود ہیں جبکہ بدقسمتی سے ان کی موت بھی جہاز کے ذریعے ہی ہوئی ہے۔
20 مئی کو پوسٹ ہونیوالی تصویر کے کیپشن میں ماڈ ل نے لکھا کہ "فلا ئی ہائی اٹس گڈ ”لیکن قسمت نے انہیں فضاو¿ں میں اڑنے کی مزید مہلت نہیں دی۔زارا عابد کا شمار ملک کی ٹاپ ماڈلز میں ہوتا تھا،انہو ں نے ملک کے تمام ٹاپ فیشن برانڈز کیساتھ کام کرنے کے علاوہ تمام فیشن شوز میں بھی شرکت کی جس کے علاوہ ملک کے تمام بڑے بڑے فیشن میگزین کے سرورق ان کی ماڈلنگ سے سجتے رہے۔
فیشن کے علاوہ زارا عابد نے گزشتہ سال اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا، انہیں ڈائریکٹر عظیم سجاد نے کراچی کے شہید پولیس آفیسر چوہدری اسلم خان کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم "چوہدری”کے اہم کردار میں کا سٹ کیا تھا۔فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام افراد اور فنکاروں کی کثیر تعداد نے زارا عابد کی المناک موت پر تعزیت کیساتھ ساتھ ان کی فیملی سے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔