جنوبی افریقہ میں سونے کی کان میں کام کرنے والے کتنے افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے؟ افسوسناک خبر آ گئی
جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ میں سونے کی کان کے 164 کان کنوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ میں واقع ایک سونے کی کان میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا جس پر اس کان میں کام کرنے والے کان کنوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد مجموعی طور پر 650 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 164 کان کنوں میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباءنے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور دنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 44 ہزار 760 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔