وزیراعظم عمران خان نے خود ہی اپنی حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات ہوا میں اڑا دیں

وزیراعظم عمران خان نے خود ہی اپنی حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات ہوا میں اڑا ...
وزیراعظم عمران خان نے خود ہی اپنی حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات ہوا میں اڑا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کی پابندیوں اور طیارہ حادثے کی وجہ سے پاکستانی محدود رہ کر عید الفطر منا رہے ہیں، آج دوسرا دن ہے لیکن ایسے میں وزیراعظم عمران خان نتھیاگلی پہنچ گئے  جہاں حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے آنے سے روک رکھا ہے ۔ 

وزیراعظم کی موجودگی پر جمشید باغوان نے لکھا کہ " ویسے خیبر پختونخوا حکومت نے تو سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کی ہے اگر حکومت خود حکومتی اقدامات کی پابندی نہیں کریگی تو پھر عام عوام سے کیا توقع ؟؟"

اس سے قبل سما ٹی وی نے تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ " وزیراعظم عمران خان کی اس وقت کی تصاویر جب وہ پیر کی صبح نتھیا گلی میں واک کررہے ہیں، وہ یہاں اپنی فیملی کے ہمراہ عید کی چھٹیاں منارہے ہیں" لیکن یہ تصاویر شاید پرانی ہیں۔ 


 

یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد جب روزنامہ پاکستان نے تصدیق کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ وزیراعظم عمران خان ان دنوں نتھیا گلی کی طرف ہی عید کی چھٹیاں منانے کے لیے موجود ہیں لیکن یہ تصاویر پرانی ہیں، اس سلسلے میں ڈاکٹر ارسلان خالد   نے بھی سما کی طرف سے سامنے لائی گئی تصاویر پر سوال اٹھایا اور لکھا کہ یہ نتھیاگلی سے بہت پرانی تصاویر ہیں، مجھے دیکھ کر حیرت ہوئی ہے کہ کیسے میڈیا گروپس کوئی خبر لگانے سے قبل بنیادی حقائق ہی نہیں دیکھتا۔

وزیراعظم کی تازہ ظاہر کرکے نجی ٹی وی چینل کی طرف سے شیئرہونیوالی تصاویر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصاویر اس وقت بنائی گئیں جب وہ نتھیا گلی میں آبشار روڈ پر واک کررہے تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت ان کی سیکیورٹی ٹیم بھی ان کے پیچھے پیچھے تھی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نتھیاگلی تاحال لاک ڈائون اور سیاحوں کے لیے بند ہے   جبکہ وزیراعظم عمران خان عمومی طورپر عیدین پہاڑوں میں ہی گزارتے ہیں۔

مزید :

قومی -