پنجاب پولیس کے اے ایس آئی نے خودکشی کر لی مگر کیوں؟ انتہائی افسوسناک وجہ بھی سامنے آ گئی
پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اے ایس آئی اختر نے پاکپتن کے علاقے چک دو کے بی میں مبینہ گھریلو جھگڑے پر خود کشی کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اے ایس آئی اختر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس کی وجہ سے اس کا گھریلو جھگڑا چل رہا تھا۔