افغان صدر نے 2 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا

افغان صدر نے 2 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا
افغان صدر نے 2 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دو ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ انہوں نے امن مذاکرات پر بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کی تین روز کی فائربندی کی پیش کش قبول کرنے کے بعد امن مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ترجمان افغان صدرکا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ جذبہ خیرسگالی اور امن عمل کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے عیدالفطرکے موقع پر فائر بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس کا افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -