عیدالفطر پر پاکستان میں کتنے ارب روپے کا کاروبار ہوا؟ حیرن کن اعداد و شمار سامنے آ گئے

عیدالفطر پر پاکستان میں کتنے ارب روپے کا کاروبار ہوا؟ حیرن کن اعداد و شمار ...
عیدالفطر پر پاکستان میں کتنے ارب روپے کا کاروبار ہوا؟ حیرن کن اعداد و شمار سامنے آ گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ رواں سال عید الفطر پر 10 ارب روپے سے بھی کم کا کاروبار ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث رمضان المبارک سے قبل لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا تاکہ وائرس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے تاہم عیدالفطر سے چند روز قبل لاک ڈاﺅن میں نرمی کرتے ہوئے محدود اوقات کار میں کاروبار کھولنے کی اجازت تو دیدی گئی مگر اس دوران وہی کچھ دیکھنے میں آیا جس کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

عوام نے جوق در جوق بازاروں اور مارکیٹوں کا رخ کیا تاہم اس کے باوجود چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ عید پر 10 ارب روپے سے بھی کم کا کاروبار ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال عیدالفطر کے موقع پر 34 ارب روپے کا کاروبار ہوا تھا۔

مزید :

قومی -