لاہوریوں نے دفعہ 144 کی ’دھجیاں‘ اڑا دیں، کہاں پہنچ گئے؟ حیرت انگیز خبر آ گئی

لاہوریوں نے دفعہ 144 کی ’دھجیاں‘ اڑا دیں، کہاں پہنچ گئے؟ حیرت انگیز خبر آ گئی
لاہوریوں نے دفعہ 144 کی ’دھجیاں‘ اڑا دیں، کہاں پہنچ گئے؟ حیرت انگیز خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الفطر کے موقع پر کورونا وائرس اور دفعہ 144 کے باوجود لاہور کے منچلوں نے گرمی کو دور بھگانے کیلئے نہر کا رخ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسم کا پارہ چڑھنے لگا تو گرمی سے تنگ شہری نہر پر پہنچ گئے جنہوں نے وائرس کا خیال کیا اور نہ ہی قانون کا، اور ٹھنڈے پانی میں چھلانگیں لگا کر بدن کو تراوٹ پہنچائی۔ کسی نے ڈبکیاں لگائیں تو کوئی تربوز نہر کے پانی میں ٹھنڈا کرنے لگا جسے سب نے مل کر کھایا اور عید کا لطف دوبالا کیا۔
واضح رہے کہ نہر پر نہانے کے خلاف انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے جس پر گزشتہ ادوار میں عملدرآمد کروایا جاتا رہا تاہم ان دنوں حکومت اس معاملے میں ناکام نظر آتی ہے۔