طیارہ حادثہ، سب پائلٹ کو غلط قرار دیتے رہے لیکن اب کس کی طرف انگلیاں اٹھنے لگیں؟

طیارہ حادثہ، سب پائلٹ کو غلط قرار دیتے رہے لیکن اب کس کی طرف انگلیاں اٹھنے ...
طیارہ حادثہ، سب پائلٹ کو غلط قرار دیتے رہے لیکن اب کس کی طرف انگلیاں اٹھنے لگیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں اب تک کی جانے والی تحقیقات میں صرف پائلٹ کی طرف ہی انگلیاں اٹھائی جارہی تھیں لیکن اب ایئر ٹریفک کنٹرولر کی بھی مبینہ غفلت سامنے آگئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والوں نے ڈیوٹی پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے دوران لینڈنگ گیئر کے کھلنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے نظر رکھنی ہوتی ہے اور اس نے ہی پائلٹ کو اس حوالے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔ دوران پرواز اپروچ کے وقت ائیرٹریفک کنٹرولرکو 'آربٹ' دینا چاہیے تھا، لینڈنگ سے قبل چیک گیئرز ان لاک کے عمل کو ہر صورت ممکن بنانا تھا۔