کیپٹن سجاد گل کے 3 بھائی جنازے میں شریک کیوں نہیں ہوسکے؟ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ آپ کی آنکھوں سے بھی آنسو آجائیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پی کے 8303 کے شہید پائلٹ کے 3 بھائی گلاسگو میں رہتے ہیں ، کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنے بھائی کے جنازہ میں بھی شرکت نہیں کرسکے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے بتایا کہ وہ سجاد گل کی فیملی کوکئی سالوں سےجانتے ہیں ، ان کے 3 بھائی گلاسگو میں ہوتےہیں، ان سےخاندانی تعلق ہے۔ سجاد گل کے خاندان کیلئے یہ مشکل وقت ہے، ان کے تینوں بھائی کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث جنازہ میں شرکت نہیں کر سکے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سجادگل باصلاحیت شخص تھے،جنہوں نےایمانداری سےکام کیا، وہ لوگوں کی محدودوسائل میں مددبھی کیاکرتےتھے۔
گورنر پنجاب نے مطالبہ کیا کہ میڈیاسجادگل شہیدکےخلاف بلیک باکس آنےتک کوئی بات نہ کرے۔