مسلم لیگ ن کے تیسرے رہنما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

مسلم لیگ ن کے تیسرے رہنما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
مسلم لیگ ن کے تیسرے رہنما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے علامات ظاہر ہونے پر اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔ نہال ہاشمی کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد ان کے اہلخانہ  اور ملازمین کے بھی ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ عید کے روز خبر سامنے آئی تھی کہ مسلم لیگ ن  خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس سے قبل کچھ روز پہلے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء تارڑ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -