"اگر یہی صورتحال رہی تو لاک ڈاؤن میں نرمی ۔۔۔ " حکومت نے عوام کو واضح پیغام دے دیا

"اگر یہی صورتحال رہی تو لاک ڈاؤن میں نرمی ۔۔۔ " حکومت نے عوام کو واضح پیغام دے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے عید سے قبل کاروبار کھولنے کی اجازت دی اور اب عید کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے  ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے، عید کے بعد لاک ڈاؤن کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

کورونا کے حوالے سے ڈیلی پریس بریفنگ دیتے ہوئے  ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا  کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 56 ہزار 349 ہوچکی ہے،اگر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیاتو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے۔ پاکستان میں اب تک 4 لاکھ 83 ہزار لوگوں کی ٹیسٹنگ مکمل ہوچکی ہے،

 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت اس طرح نہیں بڑھا سکے جس طرح چاہتے تھے، ‏عوام سے کہتا ہوں بیماری کو روکنےکا سبب بنیں، پھیلانے کا نہیں، ‏عید پر مشاہدہ رہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ  بازاروں میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جارہا ، پاکستان میں کورونا کے کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ عید کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ اگر صورتحال یہی رہی تو لاک  ڈاؤن  میں نرمی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستانی شاید سمجھ رہے ہیں کہ کورونا صرف عید تک تھا، اگر ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو بہت بڑا بحران پیداہوسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان سے کورونا کب ختم ہوگا، کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، پاکستان میں اس وقت تقریباً 37 ہزار 700 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے معاملے پر وفاقی حکومت کی حکمت عملی میں تضاد نظر آتا ہے۔ ایک جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا لوگوں سے احتیاط اور لاک ڈاؤن کا کہہ رہے ہیں تو وہیں دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے یہ کہہ کر تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی ہے کہ اگر کاروبار نہ کھلے تو لوگ بھوک سے مرجائیں گے۔

مزید :

قومی -