عید کے دن گندی خواہش پوری نہ کرنے پر کانسٹیبل نے حافظ قرآن  نوجوان کو اس کے باپ کے سامنے قتل کردیا

عید کے دن گندی خواہش پوری نہ کرنے پر کانسٹیبل نے حافظ قرآن  نوجوان کو اس کے ...
عید کے دن گندی خواہش پوری نہ کرنے پر کانسٹیبل نے حافظ قرآن  نوجوان کو اس کے باپ کے سامنے قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے حوالے سے بدنام قصور میں گندی خواہش پوری نہ ہونے پر  پولیس کانسٹیبل نے حافظ قرآن نوجوان کو اس کے والد کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق کھڈیاں خاص میں قاری خلیل الرحمان اپنے لڑکوں سمیع الرحمان اور صفیع الرحمان کے ہمراہ فجر کی نماز کیلئے مسجد جارہا تھا۔ راستے میں گلی کے  کونے پر پولیس کانسٹیبل معصوم علی بھی آگیا اور اس نے سمیع اللہ سے غلط خواہش کا اظہار کیا۔ کانسٹیبل نے حافظ قرآن نوجوان کو دھمکی دی کہ اگر عید کے دن بھی اس کی خواہش پوری نہ ہوئی تو وہ اسے قتل کردے گا۔ نوجوان نے کانسٹیبل کی خواہش پوری کرنے سے انکار کیا تو وہ طیش میں آگیا اور نوجوان کو اس کے والد اور بھائی کے سامنے ہی گولی مار کر قتل کردیا۔

ڈی پی او قصور کے مطابق تھانہ کھڈیاں کے علاقے میں نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم اہلکار کو ایک گھنٹے کے انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان حافظ سمیع الرحمان کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ، پولیس کی طرف سے انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

حافظ سمیع الرحمان کے قتل کے واقعے پر پاکستانی سراپا احتجاج ہیں۔ ٹوئٹر پر جسٹس فار سمیع الرحمان کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔