طیارہ حادثے کی تحقیقات کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کردیا

طیارہ حادثے کی تحقیقات کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کردیا
طیارہ حادثے کی تحقیقات کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجہ سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے خلاف آواز بلند کریں گے۔

اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ  کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک طیارہ حادثے کی وجہ سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔ طیارہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاک فوج کے جوانوں پر حملے کیے گئے، ان میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے خلاف آواز بلند کریں گے۔

کورونا کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے سامنے ساری دنیا کی ٹیکنالوجی ناکام ہوگئی ہے۔ ہم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کا سامان خود بنانا شروع کر دیا ہے۔ پاکستان میں کورونا کی وجہ سے تہواروں پر پابندی نہیں لگائی گئی تاہم عید کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے جس نے کبھی بھی اپنا کام بند نہیں کیا، حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی،  پانچ سال بعد حکومت نہیں حکومت کے کام بولیں گے۔