وزیر اعظم عمران خان کو ریسٹ آف ورلڈ الیون کا کپتان بنادیا گیا

وزیر اعظم عمران خان کو ریسٹ آف ورلڈ الیون کا کپتان بنادیا گیا
وزیر اعظم عمران خان کو ریسٹ آف ورلڈ الیون کا کپتان بنادیا گیا

  

 دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو ریسٹ آف ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی جانب سے ریسٹ آف ورلڈ الیون کی فینٹسی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کا کپتان وزیر اعظم عمران خان کو مقرر کیا گیا ہے۔ وہ واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جو اس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

آسٹریلین کرکٹ رائٹرز نے  ریسٹ آف  ورلڈ الیون میں  ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے 5 کھلاڑیوں  گورڈن گرینج، ویون رچرڈز، میلکم مارشل، کرٹلی امبروز  اور برائن لارا کو شامل کیا گیا ہے۔ انڈیا کے 2 کھلاڑی سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈولکر  بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ سری لنکا کے بھی 2 کھلاڑی کمار سنگاکارا اور مرلی دھرن اس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس ٹیم میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ڈیل سٹین بھی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -