ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 ماضی میں جن مشکلات کا سامنا رہا ہے اب اس میں نمایاں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اب بھی بھول جائیں سب کچھ ۔ اب جو مل رہا ہے، اس پر شکر ادا کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آپ کی یہ پریشانیاں اب چند دنوں کی رہ گئی ہیں۔ آپ کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ پاک نے چاہا تو اب سب کچھ ویسا ہی ہو جائے گا، جیسا پہلے تھا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آج دوپہر تک آپ مشکل سے نکل سکتے ہیں۔ بس غصہ قابو میں رکھیں۔ ان دنوں یہ آپ کے لئے خطرناک ہے اورکچھ اپنوں سے ناراضگی والا خانہ بھی کھلا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 روزگار کا خانہ بدستور بہتری کی جانب جا رہا ہے۔ ان شاءاللہ اب جلد ہی تمام حالات ٹھیک ہوں گے۔ قرض وغیرہ کی ادائیگی آسان ہو گی اور نیا سلسلہ بن سکتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے۔ صرف 14یوم اور انتظار کر لیں۔ امید اس کے بعد صورت حال زیادہ مناسب ہوگی۔ آج جلد بازی میں فی الحال قدم نہ اٹھائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ پریشان نہ ہوں مسئلے کا حل تلاش کریں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آپ جلد ہی تمام خراب صورت حال پر قابو پا لینگ ے اور بگڑے حالات پر قابو پایا جا سکے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج اہم اور اچھا دن ہو سکتا ہے۔ آپ کو اب اپنے روزگار میں بحکم اللہ واضح بہتری ملنے کی امید ہے اور آج دوپہر کے بعد کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 جو لوگ اب دوبارہ سے زیادہ میں آنا چاہتے ہیں۔ ان سے ضرور ملیں مگر راز و نیاز نہ کریں کہ اب وہ بالکل بھی اعتبار کے قابل نہیں ہیں۔ آج کئی باتیں سامنے بھی آئیں گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 جو کام سمجھتے تھے کہ ختم ہو چکا ہے وہ اچانک سے دوبارہ مل جانے اور چل جانے کا امکان واضح ہے۔ آپ کے لئے اور بھی کوئی سکون والی خبر سامنے آ سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جو لوگ راستے میں مشکلاتیں پیدا کر رہے تھے وہ اب خود بخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ آج دوپہر تک ایک اہم کام ہونی سے آنے والی صورت حال کا اندازہ بھی ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 اپنی غلطیوں کی اصلاح کریں، ضروری ہے۔ آپ کو اب نئے انداز سے ملنا ہے اور امید ہے کہ قسمت اس معاملے میں پوری طرح ساتھ بھی دے گی۔ آج بڑا فیصلہ ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 نوکری میں جو خطرات محسوس کر رہے تھے وہ ٹل گئے ہیں۔ موجودہ جگہ پر ہی فائدہ ملنا شروع ہو جائے گا۔ آج اہم دن تو ہے مگر آپ کی نیت کا رول بھی کام کرے گا۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -