پی ایس ایل سے باہر ہونے پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے جذباتی پیغام شئیر کردیا

پی ایس ایل سے باہر ہونے پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے جذباتی پیغام شئیر کردیا
پی ایس ایل سے باہر ہونے پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے جذباتی پیغام شئیر کردیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6 سے باہر ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’کاش ماں ہوتی،میں اپنے غم اسے بتاتا،وہ کہتی تو کیوں پریشان ہوتا ہے، میں ہوں نہ۔میں نے بہت محنت کی اور پی ایس ایل کے لئے پرجوش تھا۔ میں گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں۔ پتہ نہیں کہ اس میسج کو کیسے مس کر گیا۔ میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کرکٹ میری زندگی ہے اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیسا محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ مجھے مضبوط بنائے گا اور میں واپس آؤں گا۔‘

واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ کو پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے باہر کردیا گیا ہے وہ اب باقی کھلاڑیوں کے ہمراہ متحدہ عرب امارات نہیں جائینگے۔

مزید :

قومی -