عید کی چھٹیوں کے دوران اے ٹی ایم سے کتنے پیسے نکالے گئے؟ سٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں

عید کی چھٹیوں کے دوران اے ٹی ایم سے کتنے پیسے نکالے گئے؟ سٹیٹ بینک نے تفصیلات ...
عید کی چھٹیوں کے دوران اے ٹی ایم سے کتنے پیسے نکالے گئے؟ سٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں

  

کراچی (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رمضان میں سپیشل اے ٹی ایم مانیٹرنگ کے خاطر خواہ نتائج ملے ہیں۔

مرکزی بینک (سٹیٹ بینک آف پاکستان) کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ رمضان اور عید کی چھٹیوں میں اے ٹی ایم کی سروس کی صلاحیت 98 فیصد رہی۔اعلامیئے کے مطابق رمضان اور عید کی چھٹیوں میں اے ٹی ایم سے 6 کروڑ 32 لاکھ ٹرانزیکشنز کی گئیں، اس دوران 827 ارب روپے اے ٹی ایمز سے نکالے گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق عید کی تعطیلات میں 137 ارب 80 کروڑ روپے اے ٹی ایمز سے نکالے گئے، جبکہ اس دوران اے ٹی ایم سے 1 کروڑ 16 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئیں۔اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک مانیٹرنگ ٹیم کو اے ٹی ایمز سے متعلق 500 شکایات موصول ہوئیں، عید کی چھٹیوں میں موصول 500 شکایات فوری ازالے کے لیے متعلقہ بینکس کو بھیج دیں۔

مزید :

بزنس -