اداکارہ ہینا ویڈنگھم ’گیم آف تھرونز ‘میں جنسی زیادتی کے سین کو تبدیل کرنے کی وجہ پہلی مرتبہ سامنے لے آئیں 

اداکارہ ہینا ویڈنگھم ’گیم آف تھرونز ‘میں جنسی زیادتی کے سین کو تبدیل کرنے ...
اداکارہ ہینا ویڈنگھم ’گیم آف تھرونز ‘میں جنسی زیادتی کے سین کو تبدیل کرنے کی وجہ پہلی مرتبہ سامنے لے آئیں 
سورس: Instagram/hannah_waddingham

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گیم آف تھرونز کی اداکارہ ہینا ویڈنگھم نے سیریز میں اپنے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے سین سے متعلق تفصیلات مداحوں کو بتا دیں۔ دی نیوز کے مطابق ہینا ویڈنگھم، جو سیریز میں اونیلا (Unella)کا کردار ادا کر رہی ہیں، نے بتایا ہے کہ ان کی موت کا سین آخری وقت میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اس سین میں اصل میں دی ماﺅنٹین نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا تھا تاہم ڈرامے میں سانسہ کی جنسی زیادتی کے سین پر لوگوں کی طرف سے جو سخت ردعمل سامنے آیا تھا اسے مدنظر رکھتے ہوئے میرے ساتھ جنسی زیادتی کا سین دکھانے سے گریز کیا گیا۔

ہینا کا کہنا تھا کہ چھٹے سیزن کے اس سین کو تبدیل کرکے اس طرح کر دیا گیا کہ سرسی مجھے تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور مجھے شراب پلا کر ایک کمرے میں دی ماﺅنٹین کے ساتھ بند کر دیتی ہے۔ اس کے بعد کمرے کا دروازہ بند ہو جاتا ہے اور میری آوازیں باہر سنائی دیتی ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ میرے ساتھ جنسی زیادتی ہو رہی ہے۔ہینا کا کہنا تھا کہ یہ سین میرے لیے انتہائی خوفناک تھا اور سیٹ پر وہ دن میری زندگی کا بدترین دن تھا۔

مزید :

تفریح -