جرمنی میں ٹرین اور بس کی ٹکر، متعدد افراد زخمی

جرمنی میں ٹرین اور بس کی ٹکر، متعدد افراد زخمی
جرمنی میں ٹرین اور بس کی ٹکر، متعدد افراد زخمی

  

برلن(ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک جرمنی میں ٹرین اور بس کی ٹکر کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق جنوبی جرمنی میں ریلوے پھاٹک پر بس اور ٹرین کی ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔  ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کا ڈرائیور شیشے سے باہر جا پڑا اور بری طرح زخمی ہوگی۔ حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور اور دو مسافر بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ دیگر مسافروں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین میں 74 مسافر سوار تھے جنہیں حادثے کے بعد ایک قریبی باڑے میں لے جایا گیا جب کہ بس میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر جل گئی۔بس اور ٹرین کی ٹکر اس وقت ہوئی جب قریب ہی ایک موٹر سائیکل کا حادثہ ہوا تھا جس کے باعث بس پھاٹک کے بیچ میں ریلوے لائن پر پھنس گئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -