مکڈونلڈز کے ڈرنک میں مردہ چھپکلی، حکام نے  برانچ کو  سِیل کردیا

مکڈونلڈز کے ڈرنک میں مردہ چھپکلی، حکام نے  برانچ کو  سِیل کردیا
مکڈونلڈز کے ڈرنک میں مردہ چھپکلی، حکام نے  برانچ کو  سِیل کردیا

  

احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مکڈونلڈز کے ڈرنک میں مردہ چھپکلی برآمد ہونے پر حکام نے برانچ کو سیل کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق دو نوجوان سائنس سٹی روڈ پر واقع مکڈونلڈز کی برانچ میں کوکا کولا پی رہے تھے کہ ایک گلاس میں مردہ چھپکلی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔  نوجوان نے اس کی ویڈیو بنا کر ٹوئٹر پر اپ لوڈ کردی۔ اس نے الزام عائد کیا کہ اس نے منیجر سے اس بابت شکایت کی تو اس نے کوئی توجہ نہیں دی۔

ویڈیو آن کی آن میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر حکام حرکت میں آگئے اور میونسپل کمیٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مکڈونلڈز برانچ کو سیل کردیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -