پاکستان میں اداکاری و ماڈلنگ کا بہت سکوپ ہے، خواہش بٹ
لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج اداکارہ و ٹک ٹاک سٹار خواہش بٹ نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ پاکستان میں اداکاری اور ماڈلنگ کا بہت زیادہ سکوپ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شوبزمیں ایک چانس ملنے کی دیرہوتی ہے جو آپ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتاہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی لڑکیوں میں ماڈلنگ اور اداکاری کا ٹیلنٹ کوٹ کوٹ کربھراہواہے یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی وہ ماڈلنگ اور شوبزمیں داخل ہوتی ہیں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر بہت کم وقت میں اپنا نام بنالیتی ہیں۔
خواہش بٹ نے بتایاکہ بہت جلد وہ ٹی وی سکرین پر بھی نظر آئیں گی انہیں ایک میگاکاسٹ ٹی وی سیریل آفر ہوئی ہے جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے بہت جلد اس کی ریکارڈنگز کا آغاز کراچی میں شروع کردیا جائے گا۔خواہش بٹ نے مذیدکہاکہ پاکستانی لڑکیوں کو ماڈلنگ اور اداکاری میں زیادہ سے زیادہ آنا چاہیئے کیونکہ یہ واحد فیلڈ ہے جس میں کم عرصہ میں زیادہ شہرت ملتی ہے۔