پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے اسلحے کی بڑی کھیپ تحویل میں لے لی

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے اسلحے کی بڑی کھیپ تحویل میں لے لی
پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے اسلحے کی بڑی کھیپ تحویل میں لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بجاش نیازی کے گھر پر چھاپہ مار کر اسلحے کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ اسلحہ لاہور لایا جا رہا ہے ،  کل رات موٹر وے کے قریب گاڑیوں کا تعاقب کیا گیا جن میں اسلحہ تھا ،  گاڑیاں ایک سوسائٹی میں جا کر بجاش نیازی کے گھر پر رکیں ، پولیس نے گاڑیوں سے بڑی تعداد میں  اسلحہ برآمد کرلیا ۔

پولیس کے مطابق برآمدہ اسلحہ میں 13 ایس ایم جی رائفلز ، 3 پستول اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 162 کے قریب افراد کا نام مختلف لسٹوں میں ہے ان 162 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ اعجاز چودھری ، محمود الرشید کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -