لانگ مارچ کیلئے کھانا پہنچانے  ٹینٹس و دیگر انتظامات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ، 50افراد گرفتار، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لانگ مارچ کیلئے کھانا پہنچانے  ٹینٹس و دیگر انتظامات کرنیوالوں کیخلاف ...
لانگ مارچ کیلئے کھانا پہنچانے  ٹینٹس و دیگر انتظامات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ، 50افراد گرفتار، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد میں لانگ مارچ کیلئے کھانا پہنچانے ، ٹینٹس و دیگر انتظامات کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سٹی زون کے ایریا سے 50 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ 

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج 25 مئی کو لانگ مارچ کررہی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں  کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ گزشتہ سے پیوستہ رات سے جاری ہے  ، اب تک سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنوں کو پابند سلاسل کیا جا چکا ہے جبکہ متعدد رہنما روپوش ہو چکے ہیں ۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے  حکومت کی جانب سے اسلام آباد آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ لاہور کے خارجی راستوں کو بھی ہیوی ٹریفک کیلئے سیل کیا گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -