عمران خان صوابی سے قافلے کی قیادت کریں گے ،پشاور اور مردان کے قافلے بھی ادھر جمع ہوں ، بیرسٹر سیف

عمران خان صوابی سے قافلے کی قیادت کریں گے ،پشاور اور مردان کے قافلے بھی ادھر ...
عمران خان صوابی سے قافلے کی قیادت کریں گے ،پشاور اور مردان کے قافلے بھی ادھر جمع ہوں ، بیرسٹر سیف

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آج لانگ مارچ کا آغاز صوابی سے کریں گے ، پشاور اور مردان کے قافلے بھی صوابی میں جمع ہوں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ  عمران خان لانگ مارچ کا آغاز صوابی سے کریں گے لہذا پشاور اور مردان کے قافلے بھی صوابی پہنچ کر چیئرمین پی ٹی آئی کے قافلے میں شریک ہوں ۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج 25 مئی کو لانگ مارچ کررہی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں  کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے  ، اب تک سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنوں کو پابند سلاسل کیا جا چکا ہے جبکہ متعدد رہنما روپوش ہو چکے ہیں ۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے  حکومت کی جانب سے اسلام آباد آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ لاہور کے خارجی راستوں کو بھی ہیوی ٹریفک کیلئے سیل کیا گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -