حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواستوں کی سماعت، جواب جمع نہ کرانے پر حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد

حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواستوں کی سماعت، جواب جمع نہ کرانے پر ...
حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواستوں کی سماعت، جواب جمع نہ کرانے پر حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواستوں پر سماعت کی ، عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر پنجاب حکومت کو بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا، پرویز الٰہی اور پی ایس ٹو گورنر کو بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے 30 مئی تک حمزہ شہباز کو جواب جمع کرانے کی  مہلت دیدی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -