لاہور پولیس کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے پر آنسو گیس کی شیلنگ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی کال پر لانگ مارچ میں شرکت کیلئے جانے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کردی گئی ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے قافلے کے ہمراہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئیں ، جب ان کا قافلہ بتی چوک کے قریب پہنچا تو پولیس کی جانب سے ان کے قافلے پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے بھی جوابی مزاحمت کی گئی ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا کو بتایا کہ میرے ساتھ بد تمیزی اور ہاتھا پائی کی گئی ، مجھ سے میری گاڑی کی چابی چھیننے کی کوشش بھی کی گئی ، خواتین سے بد تمیزی کرتے شرم نہیں آتی ۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق بتی چوک پر پی ٹی آئی کے بہت سے کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ کارکنوں کی جانب سے سڑک پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ۔