’ لانگ مارچ اور پولیس کا لاٹھی چارج ‘ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ مفاہمت نہ کرنے کا اعلان کر دیا 

’ لانگ مارچ اور پولیس کا لاٹھی چارج ‘ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ ...
’ لانگ مارچ اور پولیس کا لاٹھی چارج ‘ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ مفاہمت نہ کرنے کا اعلان کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف آج لانگ مارچ کرنے جارہی ہے جو کہ خیبر پختون خوا سے عمران خان کی قیادت میں شروع ہو گا جبکہ حکومت کی جانب سے طاقت سے اسے روکنے کی بھر پور کوششیں کی جارہی ہیں اور رکاوٹیں بھی کھڑی کر دی گئی ، اب وفاقی حکومت نے اعلان کیاہے کہ تحریک انصاف سے کسی قسم کی کوئی مفاہت نہیں کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ ،ا نتشارپھیلانا جمہوری حق نہیں ہے ،مصدق ملک نے کہا کہ ہر شہری کو اپنی آواز اٹھانے کا حق ہے ، کیا قتل و غارت کرنا بھی آئینی حق ہے ، پی ٹی آئی رہنما خود کہتے ہیں احتجاج خونی ہے ، عمران خان سے پوچھتاہوں جلاﺅ گھیراﺅ ، قتل و غارت آئینی حق ہے ، عمران خان نے جلسے کیئے کسی نے نہیں روکا ۔

دوسری جانب لاہور میں پی ٹی آئی کارکناں اور پولیس کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے ، بتی چوک پر کارکنوں نے کنٹینرز کو ہٹا دیاہے جبکہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جارہی ہے ، پولیس نے اب تک بیس سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیاہے ۔

مزید :

قومی -