اسلام آباد ، راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے 

اسلام آباد ، راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے 
اسلام آباد ، راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں  22 ہزار اہلکار تعینات کئے  گئے  ہیں ،وزارت داخلہ میں   لانگ مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے  کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ، شہر کے تمام بس اڈے اور ٹرانسپورٹ بند ہیں ۔

 حکومت کی جانب سے  اسلام آباد آنے والی شاہرات سیل کر دی گئی ہیں ۔

نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق فیصل ایدھی نے بتایا کہ جڑواں شہروں میں ایمبولینسوں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -