دعا زہرہ کی سالگرہ، ظہیر کیساتھ کیک کاٹتے ویڈیو بھی سامنے آگئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے آکر لاہور میں پسند کی شادی کرنیوالی مبینہ کم عمر لڑکی دعا زہرہ کی اس کے شوہر اور سسرال والو کے ساتھ سالگرہ مناتے ویڈیو سامنے آگئی ، یہ ویڈیو ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب سندھ ہائیکورٹ نے پولیس فورس کو حکم دیا ہےکہ دعا زہرہ کو ہر صورت گھر پہنچایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونیوالی دعا زہرہ نے لاہور کے ظہیر سے نکاح کرلیا تھا اور اس سلسلے میں مقدمات زیرسماعت ہیں، انہیں اب سسرال کے ساتھ کیک کاٹتے اور کھاتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ جوڑا کیک کھاتے اور مسکراتے ہوئے ایک ساتھ خوش دکھائی دیتا ہے ۔
#duazehra Birthday Party ! ???? pic.twitter.com/rUbqaDPHXs
— N a b e e L علی K h a N ???? (@imNabeelAlikhan) May 24, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے، دعا زہرا کی داستان نے پوری قوم کو تشویش میں مبتلاء کردیا تھا تاہم بعد میں ان کا سراغ مل گیا تھا۔دعا زہرہ نے کچھ روز قبل اپنے والدین کو ایک خفیہ ویڈیو پیغام بھیجا ،جس میں انہیں بتا یا گیا کہ اگر اس کے ساتھ کچھ ہو ا تو وہ ذمہ دار ہوں گے جس کے بعد دعا کے والد مہدی علی کاظمی نے درخواست دائر کی جسے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منظور کرلیااور اس وقت سندھ ہائی کورٹ نے چاروں صوبوں کی پولیس کو حکم دیا ہے کہ دعا زہرہ کو ہر قیمت پر اس کے والدین تک پہنچایا جائے، رواں ماہ کی 30 تاریخ کو دوبارہ سماعت ہونی ہے۔