تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی کی گرفتاری اور رہائی 

تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی کی گرفتاری اور رہائی 
تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی کی گرفتاری اور رہائی 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی کو پولیس نے گرفتار کرلیا مگر ان کے کارکنوں  نے انہیں زبردستی پولیس سے چھڑا لیا ۔

 زبیر نیازی نے کہا کہ پولیس نے مجھے پکڑا مگر میرے  کارکنوں نے مجھے چھڑوا لیا  ، تاہم  نجی ٹی کے مطابق  وکلاء نے زبیر نیازی کو پولیس کی حراست سے چھڑایا ۔

خیال رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے کارکن لانگ مارچ  کیلئے نکل پڑے  ہیں  ، بتی چوک کے قریب کارکنوں  نے پولیس کی جانب سے کھڑی رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔

پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سے آج لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جسے روکنے کیلئے حکومت نے اسلام آباد جانے والے راستے بند کر رکھے ہیں  ۔ لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد جانے کیلئے  بتی چوک پہنچے جہاں پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر رہی تھیں، کارکنوں کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا اور پولیس کی کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -