اصل ٹکراؤ صوابی پُل پر ہو گا، یہاں تصادم ہوا تو نقصان ملک کا ہو گا : ماہرین

اصل ٹکراؤ صوابی پُل پر ہو گا، یہاں تصادم ہوا تو نقصان ملک کا ہو گا : ماہرین
اصل ٹکراؤ صوابی پُل پر ہو گا، یہاں تصادم ہوا تو نقصان ملک کا ہو گا : ماہرین

  

لاہور ( جاوید اقبال سے )اصل میچ آج  تحریک انصاف  کی خیبر پختونخوا کی اور  وفاقی حکومت کا ہے آج وفاقی اور خیبر پختونخواکی  حکومت کا  صوابی پل پر ٹکراؤ ہوگا دونوں طرف کی فورسز اس مقام پر آمنے سامنے آئیں گی، عمران خان کی  اسلام آباد پر چڑھائی کے لئے گاڑی وزیراعلی کے پی کے چلائیں گے کے پی کے پولیس عمران خان کے قافلے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی وفاقی حکومت کی طرف سے تعینات کئے گئے  پولیس اور رینجرز کے دستے صوابی پل کے قریب عمران خان کو اسلام آباد میں داخلہ سے ان کو روکیں گے اور  حساس اداروں نے اس مقام کو انتہائی حساس قرار دیا ہے قرب و جوار میں سڑک پر تازہ لک اور مٹی ڈالی گئی ہے کنٹینرز بھی  رکھے  گئے ہیں اور راستے مکمل بلاک کیے گئے ہیں عمران خان اپنی پارٹی کے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو ڈھال کے طور پر استعمال کریں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 

وزیراعلیٰ کو اسلام آباد میں داخلے سے روکا گیا تو اس سے بھی  سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر اس مقام پر تصادم ہوا تو نقصان پاکستان کا ہوگا  جس کا قوی امکان ہے۔

مزید :

قومی -