تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں پرپی ٹی آئی یواےای کی طرف سے مذمت

تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں پرپی ٹی آئی یواےای کی طرف سے مذمت
 تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں پرپی ٹی آئی یواےای کی طرف سے مذمت

  

دبئی (طاہر منیر طاہر سے)  تحریک انصاف یواےای کی پوری ٹیم موجودہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر بھرپور مذمت کرتی ہے ۔ پی ٹی آئی کے کارکنان ، عہدیداران  اور سابقہ ارکان پارلیمنٹ کے گھروں پر ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال اور گھروں میں موجود پاکستان کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو ہراساں  کرنا اور دیگر عہدیداران و کارکنان کی گرفتاری اس امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ  کا واضح ثبوت ہے۔ تحریک انصاف یواےای کے عہدیداروں اور کارکنوں امتیاز بھٹہ جٹ، احمد حسن شیرازی، ڈاکٹر رحمینہ ظفر، محمد شفیق، رمیز خان، ظہیر اعوان، افراسیاب ستّی، محمد خلیل اعوان، محمد اجمل سعید، زہرہ شبنم ، شکیل احمد سرمد، انوار الحق ڈوگر، سجاد حسین عباسی، جمشید فاضل، عرفان افسر اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جان لے کہ قوم اب بیدار ہوچکی ہے اور ان اوچھے ہتھکنڈوں سے کچھ ہاتھ آنیوالا نہیں  ہے اب ہماری منزل صرف حقیقی آزادی ہے۔ ہم پاکستان کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص  پاکستان کی آزاد عدلیہ سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کے اس غنڈہ گردی اور پولیس گردی کو فی الفور روکا جائے ، تمام کارکنان و عہدیداران کو رہاکیا جائے اور ذمہ داران کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

مزید :

تارکین پاکستان -