سابق وزیر اطلاعا ت مشتاق منہاس کے اعزاز میں عشائیہ اورانہی کی صدارت میں تعزیتی اجلاس

سابق وزیر اطلاعا ت مشتاق منہاس کے اعزاز میں عشائیہ اورانہی کی صدارت میں ...
سابق وزیر اطلاعا ت مشتاق منہاس کے اعزاز میں عشائیہ اورانہی کی صدارت میں تعزیتی اجلاس

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) سابق وزیر اطلاعا ت مشتاق منہاس کے اعزاز میں دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اور انہی کی صدارت میں  متحدہ عرب امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا-عشائیہ کا اہتمام منظور حسین، فاروق منہاس اور ادریس الیاس نے کیا تھا جس میں راجہ عابد حسین، غلام مصطفیٰ مغل، راجہ عبدالجبار اور دیگر علاقائی دوستوں نے شرکت کی-

اس موقع پر شرکا تقریب نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے امّت مسلمہ ایک دلیر اور صاحب بصیرت لیڈر سے محروم ہو گئی ہے- شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے  متحدہ عرب امارات کو تابناک اور خوشحال مستقبل عطا کیا- متحدہ عرب امارات کے تعلقات پاکستان سے ہمیشہ بہترین رہے ہیں- پاکستان کے ہر کڑے وقت میں امارات کے شیوخ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے- امارات ہمارا دوسرا گھر ہے ہم سمجھتے ہیں کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے ہم اپنے بڑے بھائی سے محروم  ہو گئے ہیں- اس موقع پر مرحوم شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے لیے دعاے مغفرت بھی کی گئی-

مزید :

تارکین پاکستان -